کوچۂ قاتل میں جب شوق شہادت لے گیاسر نہ تھا گردن پر اپنے بار صد پشتارہ تھاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
حالت دل کو بیاں کرتا کسی سے میں تو کیاعشق میں اک مصحف رخسار کے سیپارہ تھاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
حال اپنا اے صنم اپنی جدائی میں نہ پوچھسینہ و سر تھا ہمارا اور سنگ خارا تھاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
لوٹتا تھا اس میں بد خوئی سے میں مانند اشکشوخیٔ طفلان سے جنباں مرا گہوارہ تھاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish