تکلف کیا جو کھوئی جان شیریں پھوڑ کر سر کوجو تھی غیرت تو پھر خسرو سے ہوتا کوہ کن بگڑاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
نہیں بے وجہ ہنسنا اس قدر زخم شہیداں کاتری تلوار کا منہ کچھ نہ کچھ اے تیغ زن بگڑاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
کسی چشم سیہ کا جب ہوا ثابت میں دیوانہتو مجھ سے سست ہاتھی کی طرح جنگلی ہرن بگڑاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
اثر اکسیر کا یمن قدم سے تیری پایا ہےجذامی خاک رہ مل کر بناتے ہیں بدن بگڑاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
تری تقلید سے کبک دری نے ٹھوکریں کھائیںچلا جب جانور انساں کی چال اس کا چلن بگڑاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish