وہی نشو نمائے سبزہ ہے گور غریباں پرہوائے چرخ زنگاری جو آگے تھی سو اب بھی ہےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
تعلق ہے وہی تا حال ان زلفوں کے سودے سےسلاسل کی گرفتاری جو آگے تھی سو اب بھی ہےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
وہی سر کا پٹکنا ہے وہی رونا ہے دن بھر کاوہی راتوں کی بیداری جو آگے تھی سو اب بھی ہےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
رواج عشق کے آئیں وہی ہیں کشور دل میںرہ و رسم وفا جاری جو آگے تھی سو اب بھی ہےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
وہی جی کا جلانا ہے پکانا ہے وہی دل کاوہ اس کی گرم بازاری جو آگے تھی سو اب بھی ہےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish