ہوئی منظور محتاجی نہ تجھ کو اپنی سائل کےبنایا کاسۂ سر واژگوں کاسہ گدائی کاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
حباب آسا میں دم بھرتا ہوں تیری آشنائی کانہایت غم ہے اس قطرے کو دریا کی جدائی کاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
اسیر اے دوست تیرے عاشق و معشوق دونوں ہیںگرفتار آہنی زنجیر کا یہ وہ طلائی کاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
تعلق روح سے مجھ کو جسد کا نا گوارا ہےزمانے میں چلن ہے چار دن کی آشنائی کاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
فراق یار میں مر مر کے آخر زندگانی کےرہا صدمہ ہمیشہ روح و قالب کی جدائی کاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish