کہا تم نے کہ کیوں ہو غیر کے ملنے میں رسوائیبجا کہتے ہو سچ کہتے ہو پھر کہیو کہ ہاں کیوں ہومرزا غالبMirza Ghalib
قفس میں مجھ سے روداد چمن کہتے نہ ڈر ہمدمگری ہے جس پہ کل بجلی وہ میرا آشیاں کیوں ہومرزا غالبMirza Ghalib
یہ کہہ سکتے ہو ہم دل میں نہیں ہیں پر یہ بتلاؤکہ جب دل میں تمہیں تم ہو تو آنکھوں سے نہاں کیوں ہومرزا غالبMirza Ghalib
غلط ہے جذب دل کا شکوہ دیکھو جرم کس کا ہےنہ کھینچو گر تم اپنے کو کشاکش درمیاں کیوں ہومرزا غالبMirza Ghalib
یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہےہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہومرزا غالبMirza Ghalib