جو میں سر بہ سجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صداترا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میںKhudaعلامہ اقبالAllama Iqbal
نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاںنہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی نہ وہ خم ہے زلف ایاز میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
خرد مندوں سے کیا پوچھوں کہ میری ابتدا کیا ہےکہ میں اس فکر میں رہتا ہوں میری انتہا کیا ہےعلامہ اقبالAllama Iqbal
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہےعلامہ اقبالAllama Iqbal
دیر و کعبہ میں ان آنکھوں سے نہیں حلقۂ درکوئی ابرو سے دکھاتا نہیں محراب مجھےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
کہاں یہ گھر اور کہاں یہ دولت جو آپ آتے ادھر کو اے جاںجو آن نکلے ہو بندہ پرور تو کیجے اب کوئی دم نوازشنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi