پریشاں ہو کے میری خاک آخر دل نہ بن جائےجو مشکل اب ہے یا رب پھر وہی مشکل نہ بن جائےKhudaعلامہ اقبالAllama Iqbal
نہ کر دیں مجھ کو مجبور نوا فردوس میں حوریںمرا سوز دروں پھر گرمی محفل نہ بن جائےعلامہ اقبالAllama Iqbal
کبھی چھوڑی ہوئی منزل بھی یاد آتی ہے راہی کوکھٹک سی ہے جو سینے میں غم منزل نہ بن جائےعلامہ اقبالAllama Iqbal
دیر و کعبہ میں ان آنکھوں سے نہیں حلقۂ درکوئی ابرو سے دکھاتا نہیں محراب مجھےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
کہاں یہ گھر اور کہاں یہ دولت جو آپ آتے ادھر کو اے جاںجو آن نکلے ہو بندہ پرور تو کیجے اب کوئی دم نوازشنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi