کسی ایسے شرر سے پھونک اپنے خرمن دل کوکہ خورشید قیامت بھی ہو تیرے خوشہ چینوں میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
محبت کے لیے دل ڈھونڈ کوئی ٹوٹنے والایہ وہ مے ہے جسے رکھتے ہیں نازک آبگینوں میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
سراپا حسن بن جاتا ہے جس کے حسن کا عاشقبھلا اے دل حسیں ایسا بھی ہے کوئی حسینوں میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
پھڑک اٹھا کوئی تیری ادائے ما عرفنا پرترا رتبہ رہا بڑھ چڑھ کے سب ناز آفرینوں میںعلامہ اقبالAllama Iqbal