یہ موج پریشاں خاطر کو پیغام لب ساحل نے دیاہے دور وصال بحر بھی، تو دریا میں گھبرا بھی گئیعلامہ اقبالAllama Iqbal
اے باد صبا کملی والے سے جا کہیو پیغام مراقبضے سے امت بیچاری کے دیں بھی گیا، دنیا بھی گئیعلامہ اقبالAllama Iqbal
عزت ہے محبت کی قائم اے قیس حجاب محمل سےمحمل جو گیا عزت بھی گئی، غیرت بھی گئی لیلا بھی گئیعلامہ اقبالAllama Iqbal
کی ترک تگ و دو قطرے نے تو آبروئے گوہر بھی ملیآوارگی فطرت بھی گئی اور کشمکش دریا بھی گئیعلامہ اقبالAllama Iqbal
نکلی تو لب اقبال سے ہے، کیا جانیے کس کی ہے یہ صداپیغام سکوں پہنچا بھی گئی ، دل محفل کا تڑپا بھی گئیعلامہ اقبالAllama Iqbal