لکھنا کہنا ترک ہوا تھا آپس میں تو مدت سےاب جو قرار کیا ہے دل سے خط بھی گیا پیغام گیامیر تقی میرMir Taqi Mir
آیا یاں سے جانا ہی تو جی کا چھپانا کیا حاصلآج گیا یا کل جاوے گا صبح گیا یا شام گیامیر تقی میرMir Taqi Mir
ہائے جوانی کیا کیا کہیے شور سروں میں رکھتے تھےاب کیا ہے وہ عہد گیا وہ موسم وہ ہنگام گیامیر تقی میرMir Taqi Mir
گالی جھڑکی خشم و خشونت یہ تو سر دست اکثر ہیںلطف گیا احسان گیا انعام گیا اکرام گیامیر تقی میرMir Taqi Mir
نالۂ میر سواد میں ہم تک دوشیں شب سے نہیں آیاشاید شہر سے اس ظالم کے عاشق وہ بدنام گیامیر تقی میرMir Taqi Mir