کب کب تم نے سچ نہیں مانیں جھوٹی باتیں غیروں کیتم ہم کو یوں ہی جلائے گئے وے تم کو وہ ہیں لگائے گئےمیر تقی میرMir Taqi Mir
صبح وہ آفت اٹھ بیٹھا تھا تم نے نہ دیکھا صد افسوسکیا کیا فتنے سر جوڑے پلکوں کے سائے سائے گئےمیر تقی میرMir Taqi Mir
اللہ رے یہ دیدہ درائی ہوں نہ مکدر کیونکے ہمآنکھیں ہم سے ملائے گئے پھر خاک میں ہم کو ملائے گئےمیر تقی میرMir Taqi Mir
آگ میں غم کی ہو کے گدازاں جسم ہوا سب پانی سایعنی بن ان شعلہ رخوں کے خوب ہی ہم بھی تائے گئےمیر تقی میرMir Taqi Mir
ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بھی حد ایک آخر ہوتی ہےکشتے اس کی تیغ ستم کے گور تئیں کب لائے گئےمیر تقی میرMir Taqi Mir