گھر آئے ہو فقیروں کے تو آؤ بیٹھو لطف کروکیا ہے جان بن اپنے کنے سو ان قدموں پہ نثار ہے آجمیر تقی میرMir Taqi Mir
آنکھیں اس کی لال ہوئیں ہیں اور چلے جاتے ہیں سررات کو دارو پی سویا تھا اس کا صبح خمار ہے آجمیر تقی میرMir Taqi Mir
کیا پوچھو ہو سانجھ تلک پہلو میں کیا کیا تڑپا ہےکل کی نسبت دل کو ہمارے بارے کچھ تو قرار ہے آجمیر تقی میرMir Taqi Mir
خوب جو آنکھیں کھول کے دیکھا شاخ گل سا نظر آیاان رنگوں پھولوں میں ملا کچھ محو جلوۂ یار ہے آجمیر تقی میرMir Taqi Mir
جذب عشق جدھر چاہے لے جائے ہے محمل لیلی کایعنی ہاتھ میں مجنوں کے ناقے کی اس کے مہار ہے آجمیر تقی میرMir Taqi Mir