داغ ہے تاباں علیہ الرحمہ کا چھاتی پہ میرہو نجات اس کو بچارا ہم سے بھی تھا آشنامیر تقی میرMir Taqi Mir
غیر نے ہم کو ذبح کیا نے طاقت ہے نے یارا ہےاس کتے نے کر کے دلیری صید حرم کو مارا ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
باغ کو تجھ بن اپنے بھائیں آتش دی ہے بہاراں نےہر غنچہ اخگر ہے ہم کو ہر گل ایک انگارا ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
جب تجھ بن لگتا ہے تڑپنے جائے ہے نکلا ہاتھوں سےہے جو گرہ سینے میں اس کو دل کہیے یا پارہ ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
راہ حدیث جو ٹک بھی نکلے کون سکھائے ہم کو پھرروئے سخن پر کس کو دے وہ شوخ بڑا عیارہ ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir