حرف نہیں جاں بخشی میں اس کی خوبی اپنی قسمت کیہم سے جو پہلے کہہ بھیجا سو مرنے کا پیغام کیامیر تقی میرMir Taqi Mir
ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کیچاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیامیر تقی میرMir Taqi Mir
سارے رند اوباش جہاں کے تجھ سے سجود میں رہتے ہیںبانکے ٹیڑھے ترچھے تیکھے سب کا تجھ کو امام کیامیر تقی میرMir Taqi Mir
سرزد ہم سے بے ادبی تو وحشت میں بھی کم ہی ہوئیکوسوں اس کی اور گئے پر سجدہ ہر ہر گام کیامیر تقی میرMir Taqi Mir
کس کا کعبہ کیسا قبلہ کون حرم ہے کیا احرامکوچے کے اس کے باشندوں نے سب کو یہیں سے سلام کیامیر تقی میرMir Taqi Mir