باتیں ہماری یاد رہیں پھر باتیں ایسی نہ سنیے گاپڑھتے کسو کو سنیے گا تو دیر تلک سر دھنیے گاYaadمیر تقی میرMir Taqi Mir
سعی و تلاش بہت سی رہے گی اس انداز کے کہنے کیصحبت میں علما فضلا کی جا کر پڑھیے گنیے گامیر تقی میرMir Taqi Mir
دل کی تسلی جب کہ ہوگی گفت و شنود سے لوگوں کیآگ پھنکے گی غم کی بدن میں اس میں جلیے بھنیے گامیر تقی میرMir Taqi Mir
گرم اشعار میر درونہ داغوں سے یہ بھر دیں گےزرد رو شہر میں پھریے گا گلیوں میں نے گل چنیے گامیر تقی میرMir Taqi Mir
واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جوابیاد تھیں جتنی دعائیں صرف درباں ہو گئیںمرزا غالبMirza Ghalib