تیشے کی کیا مجال تھی یہ جو تراشے بے ستوںتھا وو تمام دل کا زور جس نے پہاڑ ڈھا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
میرا اور اس کا اختلاط ہو گیا مثل ابر و برقاس نے مجھے رلا دیا میں نے اسے ہنسا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
میں ہوں پتنگ کاغذی ڈور ہے اس کے ہاتھ میںچاہا ادھر گھٹا دیا چاہا ادھر بڑھا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
گزرے جو سوئے خانقاہ واں بھی بہ شکل جانمازاہل صلوۃ و زہد کو فرش کیا بچھا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نکلے جو راہ دیر سے اک ہی نگاہ مست میںگبر کا صبر کھو دیا بت کو بھی بت بنا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi