خوبی سے القاب لکھیں آداب بھی خوش آئینی سےبعد اس کے ہم تحریر مفصل فرقت کے آلام کریںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
سن کے ہمارے حال کا یار نے اک سخن نظیرہنس کے کہا کہ بس جی بس تم نے تو سر پھرا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
آج تو ہمدم عزم ہے یہ کچھ ہم بھی رسمی کام کریںکلک اٹھا کر یار کو اپنے نامۂ شوق ارقام کریںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یا خود آوے آپ ادھر یا جلد بلاوے ہم کو وہاںاس مطلب کے لکھنے کو بھی خوب سا سرانجام کریںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
حسن زیادہ آن مؤثر ناز کی شوخی ہو وہ چندایسے کتنے حرف لکھیں اور نائے کو اشمام کریںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi