گر ہم نے دل صنم کو دیا پھر کسی کو کیااسلام چھوڑ کفر لیا پھر کسی کو کیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہزاروں گالیاں دیں پھر ذرا ہنس کر ادھر دیکھابھلا اتنی تسلی سے پھپھولے دل کے کب پھوٹےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کچلتے ہو مجھے تم میں یہ مانگوں ہوں دعا دل میںکوئی دلبر مرے آگے تمہیں بھی خوب سا کوٹےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
زباں کی کر کے مقراض اور بنا دشنام کا کاغذہمارے حق میں کیا کیا آپ نے کترے ہیں گل بوٹےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہ کہتے ہیں کہ عاشق چھوٹ جاتا ہے اذیت سےجب اس کی عمر کو لشکر اجل کا آن کر لوٹےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi