وہ دیکھ لیتا ہماری جانب تو اس میں ہوتی کچھ اور خوبیپر اس نے ہرگز ادھر نہ دیکھا نظیر ہم نے ہزار دیکھانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جھپک پہ مژگاں کے جب نگہ کی تو اس نے اک پل میں ہوش اڑایاجو چشم و غمزہ کی طرز دیکھی تو جادو اس کا شعار دیکھانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جو دیکھی اس کی وہ تیغ ابرو تو جی کو ہیبت نے آن گھیرانگہ جو کاکل کے دام پر کی تو دل کو اس کا شکار دیکھانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
حنا جو ہاتھوں میں اس کے دیکھی تو رنگ دل کا ہوا عجب کچھکمر بھی دیکھی تو ایسی نازک کہ ہو بھی اس پر نثار دیکھانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi