میں ہوں پتنگ کاغذی ڈور ہے اس کے ہاتھ میںچاہا ادھر گھٹا دیا چاہا ادھر بڑھا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
اس کے شرار حسن نے شعلہ جو اک دکھا دیاطور کو سر سے پاؤں تک پھونک دیا جلا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
پھر کے نگاہ چار سو ٹھہری اسی کے روبرواس نے تو میری چشم کو قبلہ نما بنا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
میرا اور اس کا اختلاط ہو گیا مثل ابر و برقاس نے مجھے رلا دیا میں نے اسے ہنسا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تیشے کی کیا مجال تھی یہ جو تراشے بے ستوںتھا وہ تمام دل کا زور جس نے پہاڑ ڈھا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi