چاہ رکھتے تھے چھپائے ہم تو لیکن اس کا بھیدکچھ تو ہم نے سامنے اس ہم نشیں کے کہہ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کچھ تو ہو کر دو بدو کچھ ڈرتے ڈرتے کہہ دیادل پہ جو گزرا تھا ہم نے آگے اس کے کہہ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
باتوں باتوں میں جو ہم نے درد دل کا بھی کہاسن کے بولا تو نے یہ کیا بکتے بکتے کہہ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
اب کہیں کیا اس سے ہمدم دل لگاتے وقت آہتھا جو کچھ کہنا سو وہ تو ہم نے پہلے کہہ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi