سب ٹھاٹھ یہ اک بوند سے قدرت کی بنا ہےیاں اور کسی کی نہ منی ہے نہ منا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
بیٹھے ہم اپنے دھیان میں بیٹھا وہ اپنی آن میںفکر نظارہ اس طرف مکھڑے پر آنچل اس طرفنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کیا کیا دکھاتی ہے الم کیا کیا رکھے ہے پیچ و خمآہوں کی شورش اس طرف زلف مسلسل اس طرفنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہم دے کے دل ہیں رنج کش وہ لے کے دل ہے جی میں خوشبے تابیٔ جاں اس طرف راحت خوشی کل اس طرفنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
آج اس سے ملنے کو نظیر احوال ہے دل کا عجبہم کھینچتے ہیں اس طرف کہتا ہے وہ چل اس طرفنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi