رہے گا محبوب جس مکاں میں تو واں ہی دیکھیں گے اس کو جا کرغرض وہ جس کا کہ نام دل ہے یہ دھن اس عالی جناب میں ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جھپک جو مکھڑے کی دیکھی اس کے تو ہم نے اپنے یہ دل میں جاناانہی کے پرتو سے مہ ہے روشن اسی کا نور آفتاب میں ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جو غصہ ہو کر وہ دیوے گالی تو اس ادا سے کہ ہم تو کیا ہیںفرشتے غش ہو کے لوٹ جاویں یہ لطف اس کے عتاب میں ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
بندھا ہے جب سے خیال اس کا عجب طرح کی لگن لگی ہےکبھی وہ دل میں کبھی وہ جی میں کبھی وہ چشم پر آب میں ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہی ادھر ہے وہی ادھر ہے وہی زباں پر وہی نظر میںجو جاگتا ہوں تو دھیان میں ہے جو سو گیا ہوں تو خواب میں ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi