جو نامنظور کرتے ہو تو کر دو یہ کب اٹھتا ہےہے جب تک دم میں دم اس کے رہے گا یہ اسی در پرنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہ دیکھا ہم نے جب عالم تو رکھ دل ہاتھ پر ہمدمکہا ہیں نذر کرتے ہم جو لے لیجے تو ہے بہترنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کہا لے جا تو اپنا دل کہ تو کیا اور تیرا دلنہ لیویں ہم تو ایسا دل کہا جب ہم نے یوں ہنس کرنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہی اک دل ہے بچارا بھلا ہے یا کہ ناکارہاگرچہ ہے یہ آوارہ و لیکن ہے وفا پرورنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نظیر اس نے سنا یہ جب تو بولا یوں وہ شیریں لبہمارا ہو چکا یہ اب بس اس قصے کو کوتہ کرنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi