بیٹھ کے نزدیک اس کے جو اک دن پاؤں کو ہم نے چوم لیااس نے ہمیں بے باک سمجھ کر لطف جتانا چھوڑ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
اس نے اٹھایا ہم پہ طمانچہ ہم نے ہٹایا منہ کو جو آہشوخ نے ہم کو اس دن سے پھر ناز دکھانا چھوڑ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
پھر جو گئے ہم ملنے کو اس کے دیکھ کے اس نے ہم کو نظیریوں تو کہا ہاں آؤ جی لیکن پاس بٹھانا چھوڑ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
لاوے خاطر میں ہمارے دل کو وہ مغرور کیاجس کے آگے مہر کیا مہ کیا پری کیا حور کیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
دل نیا ہم نے لگایا ہے بتا دو مہرباںاس کی ہے رہ کیا روش کیا رسم کیا دستور کیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi