نگہ کے لڑتے ہی ہنس کر کہا نظیر اس نےیہ باتیں چھوڑ دو کچھ سمجھو اب تو پیر ہوئےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کئی دن سے ہم بھی ہیں دیکھے اسے ہم پہ ناز و عتاب ہےکبھی منہ بنا کبھی رخ پھرا کبھی چیں جبیں پہ شتاب ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہے پھنسا جو زلف میں اس کے دل تو بتا دیں کیا تجھے ہم نشیںکبھی بل سے بل کبھی خم سے خم کبھی تاب چین سے تاب ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ خفا جو ہم سے ہے غنچہ لب تو ہماری شکل یہ ہے کہ ابکبھی رنج دل کبھی آہ جاں کبھی چشم غم سے پر آب ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نہیں آتا وہ جو ادھر ذرا ہمیں انتظار میں اس کے یاںکبھی جھانکنا کبھی تاکنا کبھی بے کلی پئے خواب ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi