شعر و غزل کے سوا شوق نہ تھا کچھ اسےاپنے اسی شغل میں رہتا تھا خوش ہر زماںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
فہم نہ تھا علم سے کچھ عربی کے اسےفارسی میں ہاں مگر سمجھے تھا کچھ این و آںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
لکھنے کی یہ طرز تھی کچھ جو لکھے تھا کبھیپختگی و خامی کے اس کا تھا خط درمیاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
سست روش پست قد سانولا ہندی نژادتن بھی کچھ ایسا ہی تھا قد کے موافق عیاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ماتھے پہ اک خال تھا چھوٹا سا مسے کے طورتھا وہ پڑا آن کر ابرووں کے درمیاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi