وہ صنم جو مہر عذار ہے اسے ہم سے ملنے میں عار ہےولے اپنا جو دل زار ہے وہ ہزار جان سے نثار ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ملے جب سے کوچے میں اس کے جا یہ سرور عیش ہے برملالب دل ہے اور وہ نقش پا بر جاں ہے اور در یار ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ نگہ جو اس کی ہے فتنہ گر اسے مشق صید ہے پیشترہے جو دل کا طائر تیز پر اسی باز کا یہ شکار ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi