دام کاکل سے گلا کیا یہ جو ہے طائر دلآپ اپنے یہ پھنسانے کو پر و بال گیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ بزم اپنی تھی مے خوری کی فرشتے ہو جاتے مست بے خودجو شیخ جی واں سے بچ کے آتے تو پھر میں ان کو سلام کرتانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نظیر تیری اشارتوں سے یہ باتیں غیروں کی سن رہا ہےوگرنہ کس میں تھی تاب و طاقت جو اس سے آ کر کلام کرتانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کہنے اس شوخ سے دل کا جو میں احوال گیاواں نہ تفصیل گئی پیش نہ اجمال گیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
دل بے تاب کی کیا جانے ہوئی کیا صورتپیچھے اس شوخ ستمگر کے جو فی الحال گیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi