کچھ کہنے پر موقوف نہیں معلوم ابھی ہو جاوے گاخورشید مقابل ہو دیکھے اک آن تمہاری صورت کےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
الطاف بیاں ہوں کب ہم سے اے جان تمہاری صورت کےہیں لاکھوں اپنی آنکھوں پر احسان تمہاری صورت کےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
منہ دیکھے کہ یہ بات نہیں سچ پوچھو تو اب دنیا میںبے ہوش کرے ہیں پریوں کو انسان تمہاری صورت کےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
آئینہ رخوں کی محفل میں جس وقت عیاں تم ہوتے ہوسب آئنہ ساں رہ جاتے ہیں حیران تمہاری صورت کےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کہ عرض نظیر اک بوسے کی جب ہنس کر چنچل بولا یوںاس منہ سے بوسہ لیجئے گا قربان تمہاری صورت کےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi