دل مجھ سے اس کے ملنے کو کہتا ہے تو اس کے پاس مجھےجب لے پہنچا تھا بھیس بدل پھر اب کے لے چل اور طرحنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تھی چھوٹی اس کے مکھڑے پر کل زلف مسلسل اور طرحپھر دیکھا آج تو اس گل کے تھے کاکل کے بل اور طرحنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ دیکھ جھڑکتا ہے ہم کو کر غصہ ہر دم اور ہمیںہے چین اسی کے ملنے سے زنہار نہیں کل اور طرحنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
معلوم نہیں کیا بات کہی غماز نے اس سے جو ہم سےتھیں پہلی باتیں اور نمط اب بولے ہے چنچل اور طرحنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہے کتنے دنوں سے عشق نظیر اس یار کا ہم کو جس کی ہیںصبح اور برن شام اور پھبن آج اور دوش کل اور طرحنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi