جو اس بہانے سے ہاتھ پکڑیں کہ دیکھ دل کی دھڑک ہمارےتو ہاتھ جھپ سے چھڑا لے کہہ کر مجھے نہیں ہے کچھ اس کی اٹکلنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جو چھپ کے دیکھیں تو تاڑ جاوے وگر صریحا تو دیکھو پھرتیکہ آتے آتے نگاہ رخ تک چھپا لے منہ کو الٹ کے آنچلنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کرے جو وعدہ تو اس طرح کا کہ دل کو سنتے ہی ہو تسلیجو سوچیے پھر تو کیسا وعدہ فقط بہانہ فریب اور چھلنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نہ جل میں آوے نہ بھڑ کے نکلے نہ پاس بیٹھے نظیر اک دمبڑا ہی پر فن بڑا ہی سیانا بڑا ہی شوخ اور بڑا ہی چنچلنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi