مجال کیا ہے جو دو بدو ہو نظر سے کوئی نظر لڑاوےمگر کسی نے جو اس کو دیکھا تو سو خرابی سے چھپ چھپا کرنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
فقط جو چتون پہ غور کیجے تو وہ بھی وہ سحر ہے کہ جس کاکرشمہ بندہ غلام غمزہ دغائیں نوکر فریب چاکرنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
خرام کی ہے وہ طرز یارو کہ جس میں نکلیں کئی ادائیںقدم جو رکھنا تو تن کے رکھنا جو پھر اٹھانا تو ڈگمگا کرنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
لٹک میں بندوں کی دل جو آوے تو خیر بندے ہی اس کو لے لیںوگرنہ آوے تو پھر نہ چھوڑے ادھر سے بالا جھمک دکھا کرنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
سنے کسی کے نہ درد دل کو وگر سنے تو جھڑک کے اس کویہ صاف کہہ دے تو کیا بلا ہے جو سر پھراتا ہے ناحق آ کرنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi