صنم کے کوچے میں چھپ کے جانا اگرچہ یوں ہے خیال دل کاپہ وہ تو جاتے ہی تاڑ لے گا پھر آنا ہوگا محال دل کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
گہر نے اشکوں کے یاں نکل کر جھمک دکھائی جو اپنی ہر دمتو ہم نے جانا کہ موتیوں سے بھرا ہے پہلو میں قال دل کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کبھی اشارت کبھی لگاوٹ کبھی تبسم کبھی تکلمیہ طرزیں ٹھہریں تو ہم سے پھر ہو بھلا جی کیوں کر سنبھال دل کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ زلف پر پیچ و خم ہے اس کی پھنسا تو نکلے گا پھر نہ ہرگزہمارا کہنا ہے سچ ارے جی تو کام اس سے نہ ڈال دل کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
میں لحظہ لحظہ ہوں کھینچ لاتا وہ پھر اسی کی طرف ہے جاتاکروں نظیر اس کی فکر میں کیا ہے اب تو میرے یہ حال دل کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi