ہے یہ آشنائی اگلی نہ شناخت اک دو دن کیجو ہے دل دہی کی مرضی تو ہے لوچ پھر یہ کیسانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہے یہ وقت سیر بستاں پھلیں ہم بھی ساتھ اے جاںکہا سن کے یہ ارے میاں کوئی تم بھی ہو تماشانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کہا جب نظیر ہم نے یہی دل ہیں ہم تو رکھتےتو کہا جو نیکی ہووے تو پھر اس کا پوچھنا کیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہوئی شکل اپنی یہ ہم نشیں جو صنم کو ہم سے حجاب ہےکبھی اشک ہے کبھی آہ ہے کبھی رنج ہے کبھی تاب ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ذرا در پہ اس کے پہنچ کے ہم جو بلاویں اس کو تو دوستوکبھی غصہ ہے کبھی چھیڑ ہے کبھی حیلہ ہے کبھی خواب ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi