جب ان چیزوں سے تو اپنے تئیں کچھ چیز ٹھہرا لےتو اس کے بعد پھر کہیو یہ میرا ہے یہ تیرا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہ چیزیں تو غرض کیا ہیں تو اپنا ہی نہیں مالکتجھے او بے خبر ناداں یہ کس غفلت نے گھیرا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تو کچے سوت کا دھاگا عبث بل پیچ کھاتا ہےیہ سب وہم غلط ہے اور قصور فہم تیرا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تو کیا جانے کہ تجھ کو کس نے کس چرخے میں کاتا ہےتو کیا جانے کہ تجھ کو کس اٹیرن میں اٹیرا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تماشا ہے مزا ہے سیر ہے کیا کیا اہاہاہامصور نے عجب کچھ رنگ قدرت کا بکھیرا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi