لکھنے کی یہ طرز تھی کچھ جو لکھے تھا کبھیپختگی و خامی کے اس کا تھا خط درمیاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کوئی کتاب اس کے تئیں صاف نہ تھی درس کیآئے تو معنی کہے ورنہ پڑھائی رواںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
فہم نہ تھا علم سے کچھ عربی کے اسےفارسی میں ہاں مگر سمجھے تھا کچھ این و آںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
شعر و غزل کے سوا شوق نہ تھا کچھ اسےاپنے اسی شغل میں رہتا تھا خوش ہر زماںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
سست روش پست قد سانولا ہندی نژادتن بھی کچھ ایسا ہی تھا قد کے موافق عیاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi