جوں ہی بوسہ میں نے طلب کیا تو کہا تجھے تو نہیں ہے ڈرمجھے خوف ہے کہ مبادا گر کوئی دیکھ لے تو میں کیا کروںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہے جو جو خواہش دل میں نظیر آوے گا ادھر محبوب تو ہموہ ربط و دہن وہ چین وہ سکھ وہ سیر وہ چرچا دیکھیں گےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کہیں بیٹھنے دے دل اب مجھے جو حواس ٹک میں بجا کروںنہیں تاب مجھ میں کہ جب تلک تو پھرے تو میں بھی پھرا کروںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تو ہزار مجھ کو ستا پری تیری چاہ مجھ سے نہ چھوٹے گیمرے دل کی تو ہے یہی خوشی تو جفا کرے میں وفا کروںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
مجھے مدتوں سے ہے درد دل جو کہا کچھ اس کا علاج کرتو کہا کہ اس کی دوا ہے یہ تو کہا کرے میں سنا کروںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi