بولا بہ فریاد و فغاں کیا دیکھتا ہے او میاںتھے ہم بھی سر بر آسماں گو اب تو ہیں زیر زمیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کیا کاسۂ مے لیجئے اس بزم میں اے ہم نشیںدور فلک سے کیا خبر پہنچے گا لب تک یا نہیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہ کاسۂ فیروز گوں ہے شیشہ باز پر فنوںجتنے حیل ہیں اور فسوں سب اس کے ہیں زیر نگیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہو اعتماد اس کا کسے ہے شیشہ بازی یاد اسےرکھتا ہے شاد اک دم جسے کرتا ہے پھر اندوہ گیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کل دامن صحرا میں ہم گزرے جو وقت صبح دماک کاسۂ سر پر الم آیا نظر اپنے وہیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi