صراحی گردن وہ آبگینہ پھر آگے سینہ بھی جوں نگینہبھرا ہے جس میں تمام کینہ کہ جوں نگینہ دمک رہا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ چین خود رو کٹیلے ابرو وہ چشم جادو نگاہیں آہووہ پلکیں کج خو کہ جن کا ہر مو جگر کے اندر کھٹک رہا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
غضب وہ چنچل کی شوخ بینی پھر اس پہ نتھنوں کی نکتہ چینیپھر اس پہ نتھ کی وہ ہم نشینی پھر اس پہ موتی پھڑک رہا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
لب و دہاں بھی وہ نرم و نازک مسی و پاں بھی وہ قہر و آفتسخن بھی کرنے کی وہ لطافت کہ گویا موتی ٹپک رہا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ کان خوبی میں چھک رہے ہیں جواہروں میں جھمک رہے ہیںادھر کو جھمکے جھمک رہے ہیں ادھر کا بالا چمک رہا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi