وہ سرخ انگیا جو کس رہی ہے وہ چس رہی ہے اکس رہی ہےکچھ ایسے ڈھب سے وہ کس رہی ہے کہ اس کا کسنا کسک رہا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ پیٹ دل کو لپیٹ لیوے وہ ناف جی کو سمیٹ لیوےمزار جی کا جھپیٹ لیوے کچھ ایسا پیڑو پھڑک رہا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ پیٹھ گوری کمر وہ پتلی غضب لگاوٹ وہ پھر سرین کیاب آگے کہئے تو کیا کہوں میں کہ ہوش اس جا ٹھٹک رہا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
فقط وہ چمپے کی اک کلی ہے کچھ اک مندی ہے کچھ اک کھلی ہےسلاخ سونے کی اک ڈلی ہے کہ گویا کندن دمک رہا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ پیاری رانیں وہ گول ساقیں وہ کف ملائم وہ نرم پہنچےکڑی کڑی سے کھڑک رہی ہے کڑا کڑے سے کھڑک رہا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi