سینے پہ کہا میں نے یہ دو سیب ہیں کیا ہیںشرما کے یہ چپکے سے کہا اور ہی کچھ ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نہ برق نہ خورشید نہ شعلہ نہ بھبھوکاکیوں صاحبو یہ حسن ہے یا اور ہی کچھ ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
بلور کی چمکیں ہیں نہ الماس کی جھمکیںاس گورے سے سینے کی صفا اور ہی کچھ ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
پیچھے کو نظر کی تو وہ گدی ہے قیامتآگے کو جو دیکھا تو گلا اور ہی کچھ ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تم باتیں ہمیں کہتے ہو اور سنتے ہیں ہم چپاپنی بھی خموشی میں صدا اور ہی کچھ ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi