نہ غول آتا ہے خوباں کا سرک اے دل میں کہتا ہوںیہ کمپو کی نہیں پلٹن یہ پریوں کا رسالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
بلائیں ناگ کالے ناگنیں اور سانپ کے بچےخدا جانے کہ اس جوڑے میں کیا کیا باندھ ڈالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جسے تم لے کے بیدردی سے پاؤں میں کچلتے ہویہ دل میں نے تو اے صاحب بڑی محنت سے پالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نظیر اک اور لکھ ایسی غزل جو سن کے جی خوش ہواری اس ڈھب کی باتوں نے تو دل میں شور ڈالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi