کل میں نے کہا اس سے کیا دل میں یہ آیا جوکنگھی ہے نہ چوٹی ہے مسی ہے نہ کاجل ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہ وقت ہے خلوت کا اے جان نہ کر کل کلکافر تری کل کل سے اب جی مرا بیکل ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
معلوم ہوا ہم سے روٹھے ہو تم اے جانیالٹا ہی دوپٹے کا مکھڑے پہ یہ آنچل ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہ سن کے لگی کہنے روٹھی تو نہیں تجھ سےپر کیا کہوں دو دن سے کچھ دل مرا بیکل ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جس دن ہی نظیر آ کر وہ شوخ ملے ہم سےہتھ پھیر ہیں بوسے ہیں دن رات کی مل دل ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi