تو وہ یکتائے مطلق ہے کہ یکتائی میں اب تیریکوئی شرک دوئی کا حرف لا سکتا ہے کیا قدرتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تری قدرت کی قدرت کون پا سکتا ہے کیا قدرتترے آگے کوئی قادر کہا سکتا ہے کیا قدرتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
زمیں سے آسماں تک تو نے جو جو رنگ رنگے ہیںیہ رنگ آمیزیاں کوئی دکھا سکتا ہے کیا قدرتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہزاروں گل ہزاروں گل بدن تو نے بنا ڈالےکوئی مٹی سے ایسے گل کھلا سکتا ہے کیا قدرتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہوئے ہیں نور سے جن کے زمین و آسماں پیداکوئی یہ چاند یہ سورج بنا سکتا ہے کیا قدرتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi