چڑھا کوٹھے پہ دروازے کو موند اور کھول کر پردےلگا چھاتی لیے بوسے کیا ہت پھیر آندھی میںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ دوڑے تو بہت لیکن انہیں آندھی میں کیا سوجھےزبس ہم اس پری کو لائے گھر میں گھیر آندھی میںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ کوٹھے کا مکاں وہ کالی آندھی وہ صنم گل روعجب رنگوں کی ٹھہری آ کے ہیرا پھیر آندھی میںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
اٹھا کر طاق سے شیشہ لگا چھاتی سے دلبر کونشوں میں عیش کے کیا کیا کیا دل سیر آندھی میںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کبھی بوسہ کبھی انگیا پہ ہاتھ اور گاہ سینے پرلگے لٹنے مزے کے سنگترے اور بیر آندھی میںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi