عیش کر خوباں میں اے دل شادمانی پھر کہاںشادمانی گر ہوئی تو زندگانی پھر کہاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جس قدر پینا ہو پی لے پانی ان کے ہاتھ سےآب جنت تو بہت ہوگا یہ پانی پھر کہاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
لذتیں جنت کے میوے کی بہت ہوں گی وہاںپھر یہ میٹھی گالیاں خوباں کی کھانی پھر کہاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
واں تو ہاں حوروں کے گہنے کے بہت ہوں گے نشاںان پری زادوں کے چھلوں کی نشانی پھر کہاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
الفت و مہر و محبت سب ہیں جیتے جی کے ساتھمہرباں ہی اٹھ گئے یہ مہربانی پھر کہاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi