نہ تارے افشاں نہ کہکشاں ہے نمونہ ہنستی ہوئی جبیں کاکھلا ہے پرچم گڑا ہے جھنڈا فلک پر اس آہ آتشیں کاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
رہے ہیں گھل مل کے کیسے دونوں یہ ایک ہیں دل کے کیسے دونوںچھٹا جو ہم سے کسی کا دامن تو ساتھ ہے اشک و آستیں کاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
جو ایک ہو تو ہم اس کو روئیں ہوئے ہیں دشمن بدن کے روئیںہمیں تو ہر تار آستیں پر گمان ہے مار آستیں کاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi