گرانا ہے ہمیں کچھ بجلیاں صیاد کے گھر پراثر خیز اک نئی طرز فغاں ایجاد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
یہ کیوں ہے دشمنوں کو دوستوں کو جستجو اس کیوہ مجھ پر رحم فرماتے ہیں یا بیداد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
دل مضطر کی تصویریں بھری ہیں کیا مرقع میںکچھ استادی بھی اس میں مانی و بہزاد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ہمارے ساتھ ہے صیاد بھی یا رب مصیبت میںکلیجا منہ کو آتا ہے جو ہم فریاد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
لکھا کس حسن سے خط میں کہ ہم تجھ سے کشیدہ ہیںکشش حرفوں کی ایسی ہے کہ ہم بھی صاد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi