کہہ کے میں دل کی کہانی کس قدر کھویا گیاہیں فسانوں پر فسانے میرے افسانے کے بعدریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
حسن ہو یا عشق ہوتی ہے بری دل کی لگیجل بجھی رو رو کے آخر شمع پروانے کے بعدریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
بے خودی گم گشتگی سکر و تحیر محویتکچھ مقامات اور بھی پڑتے ہیں میخانے کے بعدریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
دور تک شہرت ہے اس کی طور کہتے ہیں جسےبے چراغ اک جلوہ گہ ہے میرے ویرانے کے بعدریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
کوئی ہیرے کی کنی سے کم نہ تھا ہنگام ضبطکچھ ہمیں پینا پڑے آنسو بھی غم کھانے کے بعدریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi